امام ابوبکر جصاصؒ اور مذہبِ اعتزال؛ ایک تحقیقی جائزہ ( مولانا عصمت اللہ نظامانی حفظہ اللہ . تخصص فی علوم الحدیث جامعۃ الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن۔ کراچی ) [ یہ تحقیقی مضمون ،مجلہ " راہ ہدایت " شمارہ نمبر 7 سے پیش کیا گیا ہے۔ مجلہ راہ ہدایت گروپ میں شمولیت کیلئے رابطہ کریں Whatsapp : 03428970409 ] اصل موضوع شروع کرنے سے قبل چند باتیں بطورِ تمہید ملحوظ رہیں: (1)۔۔۔کسی نظریاتی فرقے یا فقہی مذہب وغیرہ سے چند مسائل اورفروع میں موافقت کرنے سے کسی شخص کو اس فرقے یا مذہب کی طرف منسوب کرنا درست نہیں، عقیدے یا فقہی نسبت کے لیے اس کا اقرار یا اکثر مسائل میں اتفاق ضروری ہے۔چنانچہ امام طحاوی وابن ہمام وغیرہ متعدد فقہی مسائل میں مذہبِ احناف سے ہٹ کر علیحدہ موقف رکھتے ہیں، یا دوسرے ائمہ کرام مثلاً مالک وشافعی وغیرہ کی رائے کو راجح قرار دیتےہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں بدستور حنفی ہی شمار کیا جاتا ہے، اس اختلاف کی بنا پر وہ احناف سے نہیں نکلیں گے، اور نہ مالکی وشافعی وغیرہ ہوں گے ۔ (2)۔۔۔ معتزلہ فر...