امام ابو حنیفہ،نعمان بن ثابتؒ (م۱۵۰ھ) ثقہ،ثبت،حافظ الحدیث ہیں۔ - مولانا نذیر الدین قاسمی مشہور فقیہ،ثقہ،ثبت،حافظ الحدیث،امام ابو حنیفہؒ (م۱۵۰ھ) کی مختصر توثیق و ثناء درج ذیل ہیں : (۱) امام الجرح و التعدیل،امام یحیی بن معینؒ (م۲۳۳ھ) الحسین بن حبان کی روایت میں کہتے ہیں کہ روی عن ابی حنیفۃ سفیان الثوری، وعبداللہ بن المبارک ، وحماد بن زید ، وھشیم ، ووکیع ، وعباد بن العوام ، وجعفر بن عون ، وابو عبدالرحمن عبداللہ بن یزید المقری ، وجماعۃ کثیرۃ ، وھو ثقہ لابأس بہ ۔ امام ابو زکریا یحیٰ بن معین ؒ کہتے ہیں : امام ابو حنیفہ ؒسے سفیان ثوریؒ،ابن مبارکؒ،حماد بن زیدؒ،ہشیمؒ،وکیعؒ،عباد بن العوامؒ،جعفر بن عونؒ،ابو عبد الرحمٰن المقریؒ وغیرہ کثیر جماعت نے حدیث بیان کی ہے۔آپؒ ثقہ ہیں، آپ میں کوئی خرابی نہیں ہے ۔ ( الانتصار والترجیح لسبط ابن الجوزی:ص٦ ،وسند صحیح) [1] - ...