اعتراض نمبر 27 : امام ابن عدی الجرجانیؒ (م 365ھ) اپنی کتاب الكامل میں نقل کرتے ہیں کہ یونس بن یزید نے کہا: "میں نے امام ابو حنیفہ کو ربیعہ بن ابی عبد الرحمن کے پاس دیکھا، اور امام ابو حنیفہ کی ساری کوشش یہی تھی کہ وہ ربیعہ کی بات کو سمجھ سکیں۔"
کتاب الكامل في ضعفاء الرجال از محدث امام ابن عدی الجرجانیؒ (م 365ھ) میں امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر اعتراضات کا جائزہ : اعتراض نمبر 27 : امام ابن عدی الجرجانیؒ (م 365ھ) اپنی کتاب الكامل میں نقل کرتے ہیں کہ یونس بن یزید نے کہا: "میں نے امام ابو حنیفہ کو ربیعہ بن ابی عبد الرحمن کے پاس دیکھا، اور امام ابو حنیفہ کی ساری کوشش یہی تھی کہ وہ ربیعہ کی بات کو سمجھ سکیں۔" حَدَّثَنَا عَبد اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، حَدَّثَنا أَحْمَدُ بْنُ صالح، حَدَّثَنا عنبسة بن خالد ، حَدَّثَنا يُونُس بْن يَزِيد ، قَالَ: رأيتُ أَبَا حنيفة عند رَبِيعَة بْن أبي عَبد الرَّحْمَن وكان مجهود أبي حنيفة أن يفهم ما يَقُول رَبِيعَة. یونس بن یزید نے کہا: "میں نے امام ابو حنیفہ کو ربیعہ بن ابی عبد الرحمن کے پاس دیکھا، اور امام ابو حنیفہ کی ساری کوشش یہی تھی کہ وہ ربیعہ کی بات کو سمجھ سکیں۔" (الكامل في ضعفاء الرجال ت السرساوي ، 10/127) الجواب : یہ روایت سند کے اعتبار سے ناقابلِ اع...