نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

ثقہ محدثین کی فہرست: ابن المبارکؒ، وکیعؒ، فضل بن دکینؒ، سفیان بن عیینہؒ – سب امام ابو حنیفہؒ سے روایت کرتے ہیں


ثقہ محدثین کی فہرست: ابن المبارکؒ، وکیعؒ، فضل بن دکینؒ، سفیان بن عیینہؒ – سب امام ابو حنیفہؒ سے روایت کرتے ہیں

 حفاظ حدیث کی ایک جماعت نے امام ابو حنیفہ سے روایت کی ہے۔


 حدثني أبي قال : حدثني أبي قال : حدثني محمد بن أحمد بن حماد قال : حدثني أحمد بن القاسم البرتي قال : سمعت إسحاق بن أبي إسرائيل وذكر أبا حنيفة فقال : رحمه الله روى عنه الناس : حدثني عارم ، عن أبي عوانة ، عن أبي حنيفة ، وابن المبارك حدثنا عنه ، وعباد بن العوام ، وحماد بن زيد ، وهشيم بن بشير ، ووكيع بن الجراح ، وحفص بن غياث ، ويحيى بن يمان ، وفضل بن دكين ، وهوذة بن خليفة ، وعبد الله بن داود الخريبي ، وحسان بن إبراهيم ، وسفيان بن عيينة ويحيى بن سليم ، وداود الطائي ، وجرير بن عبد الحميد ، ورباح بن زيد رووا * عنه مناولة

 ثقہ اسحاق بن ابی اسرائیل امام ابو حنیفہؒ کا ذکر کر رہے تھے، تو انہوں نے فرمایا: اللہ ان پر رحم فرمائے، لوگوں نے ان سے روایت کی ہے۔

"مجھے عارم نے بیان کیا، انہوں نے ابو عوانہ سے، اور انہوں نے امام ابو حنیفہؒ سے روایت کی۔ اور ابن المبارکؒ نے بھی ان سے حدیث بیان کی ہے۔ عباد بن عوام، حماد بن زید، ہشیم بن بشیر، وکیع بن جراح، حفص بن غیاث، یحییٰ بن یمان، فضل بن دکین، ہوذہ بن خلیفہ، عبداللہ بن داود خریبی، حسان بن ابراہیم، سفیان بن عیینہ، یحییٰ بن سلیم، داؤد طائی، جریر بن عبدالحمید، اور رباح بن زید نے بھی امام ابو حنیفہؒ سے روایت کی ہے۔ان تمام لوگوں نے امام ابو حنیفہؒ سے روایت مناولۃ کے ذریعہ حاصل کی۔"

(فضائل و مناقب ابن ابی العوام ، برقم : 164 ، اسنادہ صحیح )


احمد بن منصور الرمادیؒ بیان کرتے ہیں:
ہم نے ان لوگوں کو پایا جو امام ابو حنیفہؒ سے حدیث روایت کرتے تھے، ان میں شامل تھے:
یزید بن ہارون، عبدالرزاق بن ہمام، ابو عاصم النبیل، ابو نعیم الفضل بن دکین، ابو عبدالرحمٰن المقرئ۔

پھر فرمایا: امام ابو حنیفہؒ سے روایت کرنے والوں میں یہ حضرات بھی شامل تھے:
سفیان الثوری، سفیان بن عیینہ، عباد بن العوام، حاتم بن اسماعیل، وکیع بن الجراح، یحییٰ بن آدم، عیسیٰ بن یونس، عبداللہ بن داود الخریبی، سلم بن سالم۔

فضائل الامام أبي حنيفةؒ، امام ابن أبي العوام، رقم: 165، سند حسن)


یہ روایت امام ابو حنیفہؒ کے علمی مقام و مرتبہ پر واضح دلیل ہے کہ اکابر و جلیل القدر محدثین جیسے:

امام ابن المبارک

امام حماد بن زید

امام وکیع

امام سفیان بن عیینہ

امام ابن عوانہ 

امام ابو نعیم فضل بن دکین 

وغیرہ جو صرف ثقہ سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے امام اعظم سے روایت کی ہے یعنی ان تمام حضرات کے نزدیک امام اعظم ابو حنیفہ ثقہ تھے ، اور یہ بات واضح کرتی ہے کہ امام ابو حنیفہ ثقہ و معتبر اور معتمد علیہ امام تھے جن سے کثیر تعداد میں حفاظ نے روایات کیں ہیں۔

اس کے علاوہ امام حفص بن غیاث اور ابو عاصم النبیل جو صحیحین کے ثقہ ثبت راوی ہیں ، داود الخریبی رحمہ اللہ بھی کسی تعارف کے محتاج نہیں ، داود الطائی اپنے زہد و تقوی میں امام سمجھے جاتے تھے و دیگر حفاظ کا امام اعظم سے حدیثیں روایت کرنا امام اعظم کی علم حدیث میں مہارت کا واضح ثبوت ہے


مزید تفصیل کیلئے قارئین دیکھیں "النعمان سوشل میڈیا سروسز" کی ویب سائٹ پر موجود

تعریف و توثیق ابو حنیفہ سلسلہ نمبر 3 :امام اعظم ابوحنیفہ ؒ (م۱۵۰؁ھ) امام سفیان بن عیینہ ؒ (م ۱۹۸؁ھ) کی نظر میں




تعریف و توثیق ابو حنیفہ سلسلہ نمبر 33 : امام ابو نعیم فضل بن دکینؒ(م۲۱۹؁ھ) کے نزدیک ،امام ابو حنیفہ ؒ(م۱۵۰؁ھ) ثقہ ہیں۔


تعریف و توثیق ابو حنیفہ سلسلہ نمبر 35 : امام عبد اللہ بن داود الخریبیؒ (م۲۱۳؁ھ)نےامام ابو حنیفہؒ(م۱۵۰؁ھ) کے حافظہ کی تعریف کی ہے۔


تعریف و توثیق ابو حنیفہ سلسلہ نمبر38 : امام ابو حنیفہؒ کا بلند علمی مقام، زہیر بن معاویہؒ کی زبانی


تعریف و توثیق ابو حنیفہ سلسلہ نمبر39 : امام ابو حنیفہؒ، جلیل القدر، ثقہ و ثبت محدث امام مسعر بن کدامؒ کی نظر میں



تبصرے

Popular Posts

*حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ اور ترک رفع یدین , باب: سجدہ کرنے کے وقت رفع الیدین کرنا حدیث نمبر: 1086 , 1027

 *حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ اور ترک رفع یدین*   تحریر : مفتی مجاہد صاحب فاضل مدرسہ عربیہ رائیونڈ پیشکش : النعمان سوشل میڈیا سروسز غیر مقلدین حضرات حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کے حوالے سے رفع الیدین کے ثبوت میں بعض سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ایک شوشہ یہ بھی چھوڑتے ہیں کہ وہ نو ہجری میں ایمان لائے لہذا جو کچھ انہوں نے نوہجری میں دیکھا وہی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اخری اور دائمی عمل ہے *حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے سجدوں کی رفع الیدین کا ثبوت*   «سنن النسائي» (2/ 359): «‌‌126 - باب رفع اليدين للسُّجود 1085 - أخبرنا محمدُ بنُ المُثَنَّى قال: حَدَّثَنَا ابن أبي عَديٍّ، عن شعبة، عن ‌قَتَادة، ‌عن ‌نَصْرِ بن عاصم عن مالكِ بن الحُوَيْرِث، أنَّه رأى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رفع يديه في صلاته؛ إذا ركع، وإذا رفع رأسه من الرُّكوع، وإذا سجد، وإذا رفع رأسه من سُجوده، حتَّى يُحاذِيَ بهما فُروعَ أُذُنَيه»  سنن نسائی کتاب: نماز شروع کرنے سے متعلق احادیث باب: سجدہ کرنے کے وقت رفع الیدین کرنا  حدیث نمبر: 1086 ترجمہ: مالک بن حویر...

مسئلہ ترک رفع یدین (حدیث ابن مسعود ؓ کی سند پر اعتراضات کا جائزہ )

  مسئلہ ترک رفع یدین (حدیث ابن مسعود ؓ کی سند پر اعتراضات کا جائزہ ) مفتی رب نواز حفظہ اللہ، مدیر اعلی مجلہ  الفتحیہ  احمدپور شرقیہ                                                         (ماخوذ: مجلہ راہ  ہدایت)    حدیث:           حدثنا ھناد نا وکیع عن سفیان عن عاصم بن کلیب عن عبد الرحمن بن الاسود عن علقمۃ قال قال عبد اللہ بن مسعود الا اصلیْ بِکُمْ صلوۃ رسُوْل اللّٰہِ صلّی اللّٰہُ علیْہِ وسلّم فصلی فلمْ یرْفعْ یدیْہِ اِلّا فِیْ اوَّل مرَّۃٍ قال وفِی الْبابِ عنْ برا ءِ بْن عازِبٍ قالَ ابُوْعِیْسی حدِیْثُ ابْنُ مسْعُوْدٍ حدِیْثٌ حسنٌ وبہ یقُوْلُ غیْرُ واحِدٍ مِّنْ اصْحابِ النَّبی صلّی اللّہُ علیْہِ وسلم والتابعِیْن وھُوقوْلُ سُفْیَان واھْل الْکوْفۃِ۔   ( سنن ترمذی :۱؍۵۹، دو...

امیر المومنین فی الحدیث امام بخاری رحمہ اللہ نے امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر کیوں جرح کی ؟

امیر المومنین فی الحدیث امام بخاری رحمہ اللہ نے امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ پر کیوں جرح کی ؟ جواب: 1) امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے خلاف ، امام بخاری رحمہ اللہ کی جو جروحات ہیں اس کے اسباب میں سے ایک سبب یہ ہیکہ ان کو امام ابو حنیفہ کے بارے میں ضعیف ، من گھڑت اور بے بنیاد روایات ہی پہنچی تھیں جیسا کہ ہم تفصیل بیان کریں گیں کہ کیسے محدث اعظم امام بخاری رحمہ اللہ نے امام اعظم رحمہ اللہ پر جرح کی جو خود امام بخاری اور محدثین عظام کے اصولوں کے مطابق غلط تھیں۔ مثلا  1) امام بخاری کا شیخ نعیم بن حماد ہے ، جس کے بارے میں محدثین نے صراحت کی ہیکہ یہ شخص امام ابو حنیفہ کے خلاف جھوٹی روایات گھڑتا تھا۔ أبو الفتح الأزدي : كان ممن يضع الحديث في تقوية السنة وحكايات مزورة في ثلب النعمان كلها كذب ( تھذیب التھذیب 4/412 ) نعیم بن حماد کی جہاں توثیق ہے وہاں اس پر جروحات بھی ہیں۔  أبو حاتم بن حبان البستي : ربما أخطأ ووهم أبو دواد السجستاني : لينه أبو زرعة الدمشقي : يصل أحاديث يوقفها الناس أبو زرعة الرازي : يصل أحاديث يوقفها الناس أبو سعيد بن يونس المصري : يفهم الحديث، روى أحاديث مناكيرعن الثقات أب...