امام ابو یوسفؒ پر امام عبدالرحمن بن مہدی سے منقول جرح کا تحقیقی جائزہ:
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زَكَرِيَّا، حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ: مَا سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي يُوسُفَ، شَيْئًا قَطُّ.
ہم سے محمد بن زکریا نے روایت بیان کی، انہوں نے کہا کہ ہم سے ابو موسیٰ محمد بن المثنیٰ نے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: “میں نے عبدالرحمن کو کبھی بھی ابو یوسف سے کوئی حدیث بیان کرتے ہوئے نہیں سنا۔” (الضعفاء الكبير للعقيلي ٤/٤٣٨ )
جواب :- محمد بن زکریا البلخی کو کسی امام نے ثقہ نہیں یعنی یہ راوی مجہول ہے اور سند ضعیف ہے.
امام ابن مہدی، امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ اور ان کے اصحاب کے تئیں سخت "متعصب" واقع ہوئے تھے۔یہ متفقہ اصول ہے کہ متعصب کی جرح قابلِ قبول نہیں ہوتی۔ جب ایک شخص پہلے سے ایک خاص مکتبِ فکر کے خلاف سخت موقف رکھتا ہو، تو اس کا کسی راوی سے روایت نہ کرنا اس راوی کے غیر ثقہ ہونے کی علامت نہیں بلکہ ناقد کے اپنے مخصوص مزاج کی عکاس ہوتی ہے۔ تفصیل کیلئے قارئین دیکھیں "النعمان سوشل میڈیا سروسز" کی ویب سائٹ پر موجود
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں