بسم اللہ الرحمٰن الرحیم حدیث جابربن سمرہ رضی اللہ عنہ تحقیق کے آئینے میں ۱۔حدیث جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بحوالہ صحیح مسلم ‘‘ حدثنا ابوبکر بن ابی شیبۃ وابوکریب قالا حدثنا ابومعاویۃ عن الاعمش عن المسیب بن رافع عن تمیم بن طرفۃ عن جابر بن سمرۃ : قال خرج علینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فقال مالی اراکم رافعی ایدیکم کانھا اذناب خیل شمس اسکنوافی الصلٰوۃ ’’ ترجمہ: سیدنا جابربن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ : ہم پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا ہو گیا مجھے کہ میں دیکھ رہا ہوں تمہیں نماز میں رفع یدین کرتے ہوئے جیسے شریر گھوڑوں کی دمیں ہوں، نماز میں سکون اختیار کرو۔(صحیح مسلم: ج۱، ص۱۸۱) فائدہ: اس حدیث کی سند کے تمام راوی ثقہ و صدوق ہیں، اور اس کی سند بالکل صحیح وثابت ہے۔ اور اس حدیث شریف میں مسلک اہلسنت والجماعت پر واضح دلیل ہے کہ نماز کے اندر پہلے رفع یدین مشروع تھا، بعد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا۔ نیز صحیح مسلم کے علاوہ یہ حدیث من طریق تمیم بن طرفہ الطائی مختلف سندوں کے ساتھ درج ذیل کتب میں بھی موجود ہے۔ (۱)۔۔۔۔صحیح...