امام یحیی بن معین رحمہ اللہ کا امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا دفاع , دفاع حنفیت - یحیی بن معین کا طریقہ
امام یحیی بن معین رحمہ اللہ کا امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا دفاع
دفاع حنفیت - یحیی بن معین کا طریقہ
181) قال أبو داود النحوي سليمان بن معبد ليحيى بن معين:حدثنا مسلم بن إبراهيم، قال: سمعت حماد بن سلمة يقول: أعض الله أبا حنيفة بكذا وكذا، لا يكني، فقال ابن معين: «أساء أساء» .
امام حماد بن سلمہ نے کہا کہ اللہ ابو حنیفہ کا فلاں فلاں عضو کاٹ دے ، اس روایت پر امام یحیی بن معین فرماتے ہیں کہ حماد نے برا کہا ، حماد نے برا کہا۔
یہ حماد بن سلمہ کی شان کے خلاف تھا کہ وہ اس قسم کے فضول جملے کہتے البتہ یحیی بن معین رحمہ اللہ نے اپنے حنفی ہونے کا کمال مظاہرہ فرمایا اور ببانگ دہل حماد بن سلمہ کے جملوں پر ان کو غلط کہا۔
اس روایت سے معلوم ہوتا ہیکہ بعض محدثین جیسے حماد بن سلمہ کا رویہ اہل الرائے خصوصا امام اعظم کیلئے انتہائی متشدد ، متعصب اور سخت تھا ،
اس روایت سے یہ بھی معلوم ہوتا ہیکہ جرح و تعدیل کے امام ، یحیی بن معین نے دفاع ابو حنیفہ کر کے امت کو تعلیم دی ہیکہ امام اعظم کے خلاف بعض محدثین کی جو رائے ہے وہ انصاف پر مبنی نہیں ہے لہذا وہ رائے بھی قابل قبول نہیں ۔
لہذا دفاع حنفیت ، یہ یحیی بن معین کا طریقہ ہے جو ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔
مزید تفصیل قارئین ان لنکس پر پڑھ سکتے ہیں۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں